نیب ریفرنسز میں اسحاق ڈار کے بعد سب سے زیادہ خطرہ مریم نواز کو ہے، جعلی دستاویزات ..
تازہ ترین : 1
نیب ریفرنسز میں اسحاق ڈار کے بعد سب سے زیادہ خطرہ مریم نواز کو ہے، جعلی ..

نیب ریفرنسز میں اسحاق ڈار کے بعد سب سے زیادہ خطرہ مریم نواز کو ہے، جعلی دستاویزات عدالت میں جمع کروانے پر سخت سزا ہو سکتی ہے: ارشاد بھٹی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ نیب ریفرنسز میں اسحاق ڈار کے بعد سب سے زیادہ خطرہ مریم نواز کو ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار اور تجزیہ نگار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد نیب ریفرنسز میں سب سے زیاد خطرہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ہے۔ مریم نواز کو جعلی دستاویزات عدالت میں جمع کروانے پر سخت سزا ہو سکتی ہے۔ مریم نواز کی جانب سے پاناما کیس کے دوران سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروائی گئی تھیں جس پر سپریم کورٹ کے جج کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کروانے والے کو 7 سال قید کی سزا ہوتی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 22:11:18

اپنی رائے کا اظہار کریں