Live Updates

چوروں ، لٹیروں کا راج اب نہیں چلے گا، ملک میں اس وقت لاقانونیت کا نظام چل رہا ہے، حلیم عادل شیخ

ٹے چور تو پکڑے جاتے تھی مگر بڑے چور وں کا کسی نے بھی احتساب نہیں کیا تھا، عمران خان کی سیاست نے چوروں ، کرپٹ حکمرانوں کو ظاہر کر دیا ہے

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:35

چوروں ، لٹیروں کا راج اب نہیں چلے گا، ملک میں اس وقت لاقانونیت کا نظام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) چوروں ، لٹیروں کا راج اب نہیں چلے گا، ملک میں اس وقت لاقانونیت کا نظام چل رہا ہے، چھوٹے چور تو پکڑے جاتے تھی مگر بڑے چور وں کا کسی نے بھی احتساب نہیں کیا تھا، عمران خان کی سیاست نے چوروں ، کرپٹ حکمرانوں کو ظاہر کر دیا ہے، احتسا ب کا عمل مکمل ہونے تک جنگ جاری رہے گی، عوام چاہتی ملک ترقی کرے مگر ان کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے کئی سالوں سے ترقی نہیں ہوسکی، ملک میں تعلیم صحت، پولیس سمیت دیگر ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔

تینوں صوبوں میں خاتمے کے بعد پیپلزپارٹی کو اب سندھ میں بھی زمین کھسکتی ہوئی نظر آرہی ہے ، ان کے اپنے جلسوں میں عوام نے رد کر دیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر نائب صدر حلیم عادل شیخ کی اسلام آباد میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت ۔

(جاری ہے)

بنی گالا میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، پی ٹی آئی کے رھنما حلیم عادل شیخ سمیت دیگرعہدیداروں نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور سندھ کی سیاست اور جلسوں کے متعلق بات چیت کی اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے خاندان کے ساتھ ملکر پاکستان کی عوام کا پئسا کھایا ہے ، یہ قوم کبھی بھی ایسے کرپٹ، چور حکمرانوں کی کبھی نہیں بھولے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت تبدیل ہوچکا ہے خیبرپختون خواہ سے تبدیلی کی لہر چلی جو پنجاب سے ہوتی ہوئی سندھ تک پہنچ چکی ہے ، سندھ میں بڑی تبدیلی آچکی ہے عوام نے چیئرمین عمران خان کی بولی ہوئی ہر بات پر لبیک کہا ہے اور آنے والے دنوں میں سندھ میں سونامی کا طوفان ان کرپٹ حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے ، اب جلسے کر کے عوام میں جاری ہے لیکن عوام ان کو رد کر چکی ہے ، پہلے بھی جلسے فیل ہوچکے ہیں ۔

جہاں تحریک انصاف جلسہ کرتی ہے وہاں جلسہ کرنے پیپلزپارٹی پہنچ جاتی ہے ، پیپلزپارٹی کو اپنے پیروں سے زمین کھسکتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ سندھ کی عوام کا لوٹا ہوا پئسا بھی پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد سے عوام کو واپس دلوایا جائے گا اور سندھ میں بھی تعلیم، صحت، پولیس سمیت دیگر ادارے ٹھیک ہونگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :