ایم کیوایم پاکستان مظلوم طبقے کے لئے روشنی کی کرن ہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان

اگریہ پلیٹ فارم ہی نہیں رہے تواس میںشامل لوگ بکھرجائینگے اورہم اپنے لوگوںکوکسی صورت بکھرنے نہیںدینگے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار ایم کیوایم پاکستان مردم شماری کی اندرکی جانے والی زیادتیوںپر خاموش نہیںبیٹھیںگی اورزیادتیوںکے خلاف بھرپوراحتجاج کریگی

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:33

ایم کیوایم پاکستان مظلوم طبقے کے لئے روشنی کی کرن ہے،سربراہ ایم کیوایم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان مظلوم طبقے کے لئے روشنی کی کرن ہے۔انہوںنے کہاکہ اگریہ پلیٹ فارم ہی نہیں رہے تواس میںشامل لوگ بکھرجائینگے اورہم اپنے لوگوںکوکسی صورت بکھرنے نہیںدینگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بہادرآبادآفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اورسائوتھ کے ذمہ داران ، مرکزی لیبرڈویژن اوراے پی ایم ایس اوکے ذمہ داران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اجلاس میںایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرزکنور نوید جمیل،کامران ٹیسوری اوردیگراراکین رابطہ کمیٹی بھی موجودتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے خطاب میںکہاکہ پاکستان میں70سالوںسے شیراوربکری میںدوستی کی سیاست ہورہی ہے جسے ملک کے غیورعوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نی23اگست کواقدام اٹھاکر35سالوںکی جدوجہدکوہی نہیںبچایا بلکہ مظلوموںکے پلیٹ فارم کوبھی بچایا ہے اورپاکستان کے مظلوم طبقہ کی امید کی کرن کوروشن رکھاہے۔

ہم سے کہاجارہاہے کہ ایم کیوایم کانام تبدیل کردیاجائے اگرایساکیاتو ہم کہاںکھڑے ہونگی انہوںنے کہا کہ مردم شماری کی اندرکی جانے والی زیادتیوںپرہم خاموش نہیںبیٹھیںگے اورہم بھرپورعوامی تائیدسے اس سازش کوناکام بنائیںگے کیونکہ مردم شماری میںردوبدل کرکے ہمارے حقوق پرڈاکہ ڈالاجارہاہے ،اس ضمن میںکارکنان کواپنی تیاری مکمل کرنی ہے کیونکہ اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیںہے عزت سے جینے کے لئے ہمیںجنگ لڑناہوگی اس کے ساتھ ساتھ 2018کے عام انتخابات میںہمیںاپنی تمام صلاحتیوںکے ساتھ میدان میںاترناہے اوریہ ثابت کرناہے کہ ہماراووٹ بینک نہ صرف مضبوط ومستحکم ہے بلکہ 23 اگست کے ہمارے فیصلوںکی تائیدہے جسے وقت اورحالات نے ہمارے ہرفیصلے کی تصدیق کی ہے۔

کارکنان بلدیاتی نمائندگان ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹ ایک مربوط نظم کے تحت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ترکوششیںکریںاوریہ بات بھی عوام کوبارورکروائیںکہ صوبائی خودمختاری وفاقی کے چنگل سے نکل کرصوبوں میں موجود جاگیرداروں ،وڈیروں اورسرمایہ دواروںکے خونی پنجوںمیںآگئی ہے اورہمیںمحدودوسائل کے ساتھ ہی عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔