بہتر تربیت، تعلیم اور تحفظ ہماری بچیوں کا بنیادی حق ہے، بلاول بھٹو زرداری
تازہ ترین : 1

بہتر تربیت، تعلیم اور تحفظ ہماری بچیوں کا بنیادی حق ہے، بلاول بھٹو زرداری

بہتر تربیت، تعلیم اور تحفظ ہماری بچیوں کا بنیادی حق ہے، بلاول بھٹو ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر تربیت، تعلیم اور تحفظ ہماری بچیوں کا بنیادی حق ہے، حکومت اور معاشرہ پابند ہیں کہ وہ انہیں یکساں حقوق فراہم کریں۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کم عمر لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر پی پی پی چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لڑکیوں کا تحفظ کیا جائے گا اور ان کے لئے تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 22:32:07

اپنی رائے کا اظہار کریں