سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پروازکی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ

طیارے میں آگ لگنے و انجن فیل ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں،ترجمان

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:32

سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پروازکی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ
لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) پی آئی اے کے ترجمان نے سیالکوٹ سے ریاض جانیوالی پروازپی کی755 کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ، طیارے میں آگ لگنے اور انجن فیل ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے، ترجمان نے بتایا کہ سیالکوٹ سے ریاض کی پرواز کے سیالکوٹ ائر پورٹ سے ٹیک آف کے بعد کپتان کو طیارے کے کنٹرول پینل پر کارگو ہولڈ میں دھوئیں کی وراننگ موصول ہوئی، جس پر کپتان نے مسافروں اور عملے کی حفاظت کے امور کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ بجھانے والا خود کار سپرے استعمال کیا اور طیارے میں تکنیکی خرابی کے پیش نظر لاہور ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی،ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کو لائوئج میں منتقل کر کے انہیں ناشتہ فراہم کیاگیا جبکہ طیارے کے کارگو ہولڈ کی مکمل چیکنگ کے بعد اس میں کسی بھی قسم کی آگ یا دھوئیں کے آثار نہیں پائے گئے، طیارے کو پی آئی اے انجینئرنگ اور سول ایوی ایشن کی جانب سے مکمل چیک اپ اور فائر بوتلیںدوبارہ لگانے میں تا خیر کی وجہ سے مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے دوپہر2 بجے ریاض کیلئے روانہ کر دیا گیا، بعد ازاں مذ کور ہ طیارہ بھی قابل پرواز ہوگیا ،پی آئی اے نے اس صورتحال پر مسافروں کو ہونیوالی زحمت پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :