2004 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے مشرف پر دہشت گرد حملہ رکوانے کیلئے مدد فراہم کی ..
تازہ ترین : 1
2004 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے مشرف پر دہشت گرد حملہ رکوانے کیلئے مدد ..

2004 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے مشرف پر دہشت گرد حملہ رکوانے کیلئے مدد فراہم کی تھی: سابق سربراہ را اے ایس دولت کا انکشاف

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) سابق سربراہ را اے ایس دولت نے انکشاف کیا ہے کہ 2004 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے مشرف پر دہشت گرد حملہ رکوانے کیلئے مدد فراہم کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور اینکر کامران خان کی جانب سے را اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہان کی لندن میں ہونے والی ملاقات سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

کامران خان نے بتایا ہے کہ لندن میں ہونے والی تقریب میں سابق سربراہ را اے ایس دولت نے انکشاف کیا کہ را اور آئی ایس آئی کئی مواقعوں پر ایک دوسرے کی مدد کر چکی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ 2004 میں بھی پیش آیا تھا۔ 2004 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کو پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کچھ معلومات حاصل ہوئی تھیں۔ را نے ان معلومات کا آئی ایس آئی کیساتھ تبادلہ کیا تھا جس کے باعث مشرف پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 21:28:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں