دنیامیں ان ہی معاشروں نے ترقی کی ہے جن میں بچے اوربچیوں کو تعلیم سمیت ہرشعبہ میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دیئے جاتے ہیں ، صوبائی حکومت بھی بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کواہمیت دے رہی ہے ،لڑکیوں کے سکولوں اورکالجوں کی تعدادمیں اضافے کے ساتھ ساتھ ان میں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ والدین میں بچیوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کاشعوراُجاگرکیاجارہاہے

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کا بچیوں کے دن کے موقع پر پیغام

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:27

دنیامیں ان ہی معاشروں نے ترقی کی ہے جن میں بچے اوربچیوں کو تعلیم سمیت ..
کوئٹہ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ دنیامیں ان ہی معاشروں نے ترقی کی ہے جن میں بچے اوربچیوں کو تعلیم سمیت ہرشعبہ میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دیئے جاتے ہیں اسی اصول کو مدنظررکھتے ہوئے صوبائی حکومت بھی بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کواہمیت دے رہی ہے اورلڑکیوں کے سکولوں اورکالجوں کی تعدادمیں اضافے کے ساتھ ساتھ ان میں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ والدین میں بچیوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کاشعوراُجاگرکیاجارہاہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ذہنی اورجسمانی صلاحیتوں میں بچیاں کسی طورپر بچوں سے کم نہیں بلکہ مختلف شعبوں میں ہماری بچیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایاہے اگرہم نے بھی ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو ہمیں اپنی بچیوںکو آگے بڑھنے کے بھرپورمواقع فراہم کرناہونگے، بالخصوص اُن کی تعلیم وتربیت کیلئے والدین سمیت ہرطبقہ فکر کو اپناکردارادارکرتے ہوئے اس حوالے سے حکومتی کوششوں میں اپناحصہ ڈالناہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چادراورچاردیواری کے تقدس اور مسلم معاشرے کی اقدار وروایات کوبرقراررکھتے ہوئے طب،انجینئرنگ،تعلیم اورملکی دفاع کے شعبوں میں قوم کی بیٹیوں کی شرکت اورگرانقدرخدمات کی فراہمی ہمارے لئے قابل فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کااظہارکیا ہے کہ حکومت بچیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنائے گی اوراُنہیںتعلیم اورصحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :