منظور احمد وٹو کی خورشید احمد شاہ سے ملاقات

چیرمین نیب کی تقرری کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے پانے پر مبارک باد دی، دیگر ملکی اور سیاسی امور بھی تبادلہ خیال

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:27

منظور احمد وٹو کی خورشید احمد شاہ سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر وائس پریذیڈنٹ میاں منظور احمد وٹو نے بدھ کے روز قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چیرمین نیب کی تقرری کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے پانے پر انہیں مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیرمین نیب کیلئے ایک باوقار، باصلاحیت اور غیر جانبدار شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ چیرمین نیب وسیع تر قومی مفاد میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال سے ان کے کوئی ذاتی مراسم نہیں لیکن وسیع تر ملکی مفاد میں ان کے حق میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملاقات میں دیگر ملکی اور سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔

متعلقہ عنوان :