ایران ،ْ2017 میں 435 افراد کو سزائے موت

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:23

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ رواں برس کے دوران 435 قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے، جن میں 5 کم عمر بھی شامل ہیں ۔سزائے موت کی منسوخی کے عالمی دن کے موقع پر رپورٹ منظر عام پر آئی جس میں تنظیم انسانی حقوق نے ایرانی پارلیمنٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ اور تجارت سے متعلق جرائم کے سلسلے میں سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی قرارداد میں جان بوجھ کر تاخیر کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایرانی شوری نگہبان کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد اب پارلیمنٹ میں اس بل پر رائے شماری کا انتظار کیا جارہاہے تا کہ یہ ملکی قانون بن جائے،اس قانون کے نافذ سیسزائے موت پانے والے 80فیصدسے زیادہ یعنی 4 ہزار کے قریب قیدیوں کی جان بچ جائے گی۔ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ جامعات کی سطح پر ایسی کوئی تحقیق موجود نہیںجس میں ایران کے عدالتی و سرکاری اداروں کی عدم شفافیت کے سبب ملک میں غربت اور سزائے موت کے تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہو۔

متعلقہ عنوان :