پی ایس ڈی پی اور ڈی ڈی پی سے متعلق کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے ، میر عبدالکریم نوشیروانی کی بلوچستان ہائیکورٹ سے اپیل

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) بلوچستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز اور اعلی عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے پی ایس ڈی پی اور ڈی ڈی پی سے متعلق کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے تاکہ صوبے میں ترقیاتی کام شروع ہوسکیں اور یہاں کے بے روزگار لوگوں کو روزگار فراہم ہو۔

انہوں نے یہ بات صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے تمام ججز سے درمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ پی ایس ڈی پی اور ڈی ڈی پی کے خلاف دائر کیس کو جلد ازجلدنمٹایا جائے چونکہ الیکشن میں صرف 8ماہ رہتے ہیں اورمالی سال کے چار کوارٹرز میں سے دو کواٹرگزر چکے ہیں جبکہ ایک کوارٹر میں سلیگ سیزن کی وجہ سے کام نہیں ہوپائے گا اس لئے اگر پی ایس ڈی پی اور ڈی ڈی پی پر جلد فیصلہ نہیں کیا گیاتو بلوچستان کے تمام فنڈز لیپس ہوکر وفاق کے پاس چلے جائینگے جو بلوچستان کے ساتھ زیادتی ہوگی اور اس سے صوبے کو بڑا نقصان ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بلوچستان میں اربوں روپے کے فنڈز لیپس کئے گئے جس سے صوبے کو بہت نقصان پہنچا ہے بلوچستان پہلے ہی پسماندہ صوبے ہے اور یہاں بے روزگاری انتہاکو پہنچ چکی ہے اگر جلد فنڈ ریلیز کئے جائیں اور ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے تو اس سے صوبے کے لوگوںکو روزگا رملے گا ۔انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی کہ کیس کا فیصلہ جلدا ز جلد سنایا جائے تاکہ بلوچستان میں رکے ہوئے ترقیاتی کام دوبارہ شروع ہوکر مکمل ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :