حکومت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

میڈیا کی افزائش اور ترقی کے لئے ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے ،ْ پیمرا کی کار کر دگی سے متعلق اجلاس میں گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:18

حکومت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے ‘میڈیا کی افزائش اور ترقی کے لئے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی ۔وہ بدھ کو پیمرا کی کارکردگی سے متعلق اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب ‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز مصدق ملک ‘چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور وزارت اطلاعات و نشریات ‘پیمرا کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

چیئرمین پیمرانے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے اور امور سے متعلق بریفنگ دی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مستحکم ‘متحرک اور ذمہ دار میڈیا کا کردار سماجی ترقی کے لئے اہم ہے ‘میڈیااداروں کے استحکام ‘بہتری طرز حکمرانی اور معاشرتی اقدار کے لئے بھی اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے اورمیڈیا کی افزائش اور ترقی کے لئے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی۔