چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دورہ مری،میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے سٹاف کے یونیفارمز اور کارکردگی کا جائزہ لیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:18

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دورہ مری،میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے سٹاف ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے بدھ کو مری کا دورہ کیا انہوں نے مر ی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے سٹاف کے یونیفارمز اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور عدالتی کاروائی پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی سطح سے سب ڈویژن کی سطح پر عدالتی نظام کی بہتری کے شاندار نتائج حاصل ہو رہے ہیں ، ضروری سہولیات کی فراہمی سے مقدمات کی سماعت میں تیزی آ رہی ہے اور فیصلے بروقت ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے وکلاء اور لا افسران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںاور مشکلات دور کرکے ایسا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جس میں عدالتی فیصلوںمیں غیر ضروری تاخیر نہ ہواور فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔