قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:18

قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت کیلئے مفتی عبدالقوی نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرلیا،قندیل بلوچ قتل کیس میں عالم دین مفتی عبدالقوی نے ضمانت کے لئے دوبارہ عدالت سے رجوع کر لیاہے۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالقوی کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں وکیل محبوب عالم خان کے ذریعے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ انہیںقندیل بلوچ قتل کیس میں بے گناہ قرار دینے کے بعداب دوبارہ تتمہ بیان کے ذریعے ملوث کردیا گیا ہے اوردرخواست گذار کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

یادرہے کہ قبل ازیں مفتی عبدالقوی نے 11 ستمبر کو درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرنے کے بعد واپس لے لی تھی۔

متعلقہ عنوان :