فوڈ انسپکٹر کا ہوٹل پر چھاپہ ناقص و مضمر صحت اشیاء برآمد ہونے ہوٹل نجی ہوٹل کو سیل کر دیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:16

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) فوڈ انسپکٹر نے سکردو کے نامی گرامی ہوٹل کو دھر لیا ، ہوٹل سے ناقص اور مضمر صحت اشیاء برآمد ، مضر صحت اشیا برآمد ہونے پر فوڈ انسپکٹر نے سکردو کے نامی گرامی ہوٹل دیوان خاص کو سیل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر اور ایس ایچ او سٹی سکردو کی سربراہی میں ٹیم نے سکردو کے نامی گرامی ہوٹل دیوان خاص پر اچانک چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران چھاپہ مار ٹیم نے غیر معیاری کھانا اور کھانے پر کیڑا نکلنے کے باعث ہوٹل کو سیل کر دیا، واضح رہے کہ سکردو کے اس نامی گرامی ہوٹل پر پہلے بھی غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور ساتھ ہی سیل بھی کیا گیا تھا ، فوڈ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل کو پہلے بھی ورننگ جاری کی گئی تھی اور چھاپہ بھی مارا گیا تھا لیکن یہ ہوٹل مالکان باز نہیں آئے انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں پر چھاپے مارنے کے سلسلے جاری رکھے جائیں گے ، کسی بھی ہوٹل کو باسی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی ہر گز ازجات نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :