ایم سی آئی شہر میں پانی کی ضروریات سے مکمل طور پر آگاہ ہے، انتظامی طور پر موثراقدامات اٹھا کر پانی سپلائی کو بہتر کیا جائیگا

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:15

ایم سی آئی شہر میں پانی کی ضروریات سے مکمل طور پر آگاہ ہے، انتظامی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) شہر میں پانی کی ضروریات سے مکمل طور پر آگاہ ہے، انتظامی طور پر بہتر موثراقدامات اٹھا کر پانی کی سپلائی کو بہتر کیا جا ئے گا۔ وہ بدھ کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے سینئر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کی ماہِ اگست کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزکواجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے بتایا کہ ماہِ اگست کے دوران شہریوں کو بلا تعطل پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے خراب ٹیوب ویلوں کی مرمت ، صفائی اورسپلائی لائنوں لیکجز کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کی پروڈکشن ڈویژن - I کی سب ڈویژن I- نے متذکرہ بالا دورانیہ میں جو کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر کے پانی کی سپلائی کو جاری رکھا ان میں پرانے سملی ڈیم فلٹریشن پلانٹ پر بیڈز کی صفائی، بری امام وی پی10- کی لیکیج کی مرمت،ٹی چوک نزد تمیر گائوں پر 36" ڈایا 2nd کنڈکشن لائن کی مرمت ، نئے سملی ڈیم فلٹریشن پلانٹ پر بیڈز کی صفائی، وی پی 7- کیانی روڈ پر 36" ڈایا 2nd کنڈکشن لائن کی مرمت ، کورنگ واٹر ورکس پر بیڈز کی صفائی، بری امام میں 36" ڈایا کنڈکشن لائن کی مرمت شامل ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کی پروڈکشن ڈویژن - I کی سب ڈویژن III- نے جو پانی کی سپلائی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مرمت وصفائی کے ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کیے ان میںG-10/4 واٹر ورکس پر گھاس کی کٹائی، آر ایل 1- واٹر ورکس پر بیڈ نمبر3 کی صفائی، سید پور واٹر ورکس پر پمپ ہائوس کی صفائی، G-6/2 سمپ پر موٹروں کی گریسنگ اور گلینڈ ڈوری کی تبدیلی، سید پور واٹر ورکس پر گھاس کی کٹائی و صفائی، I-8/1 بلاکس پر موٹر نمبر3 اور 4 کے پمپ کی مرمت، شکرپڑیاں ریزروائر RL-I کی مین لائن کی چیکنگ اور نگرانی، E-10 میں سپلائی والو 30 ڈایا کو کھولنا، واٹر ورکسRL-1 پر بیڈ نمبر4 کی صفائی کے علاوہ انکو دیگر مرمت کے ساتھ قابلِ عمل بنایا گیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کی پروڈکشن ڈویژن I- I نے جن ٹیوب ویلوں کی مرمت کے کام کو فوری کروا کر پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا گیا ان میںٹیوب ویل نمبر170 سیکٹر F-10 کے ٹرپ کرنے کی مرمت کی گئی ، ٹیوب ویل نمبر168 ، 169 اور170 پر S.W-II سپلائی مین لائن ویلڈنگ کا کام ، سیکٹر F-10 میں ٹیوب ویل نمبر170 پر نئے سیلنگ فین کی تنصیب کے علاوہ فیز کی مرمت کا کام ، سیکٹر G-9 میں ٹیوب ویل نمبر44 پر کھدائی کے کام کے بعد سپلائی لائن کو ویلڈنگ کر کے فنکشنل کر دیا گیا، سیکٹر E-11 میں ٹیوب ویل نمبر221 پر ویلڈنگ کے ذریعے لیکج کو روکنے کا کام جبکہ ٹیوب ویل نمبر44 پر الیکٹرک کا نقص دور کر کے اسکے ورکنگ صورت میں لایا گیا ۔

اسی طرح سیکٹر G-9 میں ٹیوب ویل نمبر158 پر واش آئوٹ لیکیج کی مرمت کر کے ماہِ اگست کے دوران پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا گیا۔ مزید برآں ماہِ اگست کے دوران کسی قسم کی ہنگامی صورتحال پیدا نہیں ہوئی بلکہ پانی کی فراہمی کی شکایات کا واٹر ٹینکرز کے ذریعے ازالہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :