پاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز تعطل کا شکار، کروڑوں ..
تازہ ترین : 1
پاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز تعطل کا ..

پاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز تعطل کا شکار، کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) پاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک سروس تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھرپاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک سروس تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ فیس بک سروس میں تعطلی کے باعث دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فیس بک کے علاوہ انسٹا گرام اور وٹس ایپ سروسز بھی تعطل کا شکار ہوئی ہیں۔ صارفین اس حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ دوسری جانب فیس بک حکام نے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحت نہیں کی۔ امید کی جا رہی ہے کہ فیس بک کی سروس جلد بحال ہو جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 20:54:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں