Live Updates

تحریک انصاف کا فاٹا انضمام کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی فاٹا انضمام کی مخالفت کررہے ہیں ،ْ ان کی منطق کسی کی سمجھ میں نہیں آرہی ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:11

تحریک انصاف کا فاٹا انضمام کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا انضمام کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ صرف دو اشخاص مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی فاٹا انضمام کی مخالفت کررہے ہیں اور ان کی منطق کسی کی سمجھ نہیں آرہی۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ تمام جماعتیں فاٹا کے معاملے پر متفق ہیں جن میں (ن) لیگ بھی شامل ہے لیکن (ن) لیگ دوغلی پالیسی سے کام لے رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر فاٹا کے انضمام کے لیے فوری انتظامات نہ کیے گئے تو بے امنی ہوگی اور بات قابو سے باہر نکل جائے گی، حکومت نے آئندہ انتخابات سے قبل فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے انتظامات نہ کیے تو گزشتہ روز ہونے والے مظاہرے کی طرح ایسے بے شمار مظاہرے ہوں گے اور بات بدامنی تک پھیلے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات