حمزہ شہباز سے امریکن قونصل جنرل کی ماڈل ٹائون میں ملاقات

تعلیم ،صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ،حمزہ شہباز

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:08

حمزہ شہباز سے امریکن قونصل جنرل کی ماڈل ٹائون میں ملاقات
لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمز ہ شہباز سے لاہور میں امریکہ کی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹروڈو نے ملاقات کی،مسلم لیگ(ن)کے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میںہونے والی اس ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ پاکستان میںملکی ترقی کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل کی مضبوطی اور سیاسی استحکام اہم ترین ہے ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہر ہ کیاہے اور بالخصوص ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میںتعلیم ،صحت اور عوامی فلاح وبہبود کے دیگر شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے،حمزہ شہباز نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ او رمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو سراہااوردو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کو دونوں ممالک کیلئے اہم قرار دیا،امریکن قونصل جنرل الزبتھ کینڈی ٹروڈو نے مختلف شعبوں میںجاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ،انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی اور مضبوط انفراسسٹکچرکا خواہاں ہے،انہوں نے حمزہ شہبا ز سے موجودہ ملکی وسیاسی صورتحال پر بات چیت کی امریکن قونصلیٹ میںپولیٹکل و اکنامک سیکشن چیف این مسیون بھی ملاقات میں موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :