بلاول بھٹو زداری کا پروفیسر ڈاکٹر عیسیٰ ایم عبداللہ کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:08

بلاول بھٹو زداری کا پروفیسر ڈاکٹر عیسیٰ ایم عبداللہ کے انتقال پر اظہار ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پروفیسر ڈاکٹر عیسی ایم عبداللہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر عیسی ایم عبداللہ کو میڈیکل کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :