عالمی برداری دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہے، نیٹو چیف

ْہم کسی قیمت پر بھی افغانستان کو عالمی دہشت گردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے، اسٹولن برگ

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:04

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2017ء) نیٹو چیف کا کہنا ہے کہ عالمی برداری دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہے، ہم کسی قیمت پر بھی افغانستان کو عالمی دہشت گردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو چیف اسٹولن برگ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو عالمی دہشت گردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔

(جاری ہے)

نیٹوجنرل سیکریٹری اسٹولن برگ نے رومانیہ میں 4روزہ نیٹوپارلیمانی اسمبلی کیاختتام پرخطاب کرتیہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام کرنیکی صورت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان سے آگاہ ہیں۔

افغانستان سے چلے جانا اور قیام کی صورت میں ہونے والے نقصان سے زیادہ نقصان دہ ہوگا۔ نیٹو جلد افغانستان سے گیا تو افغانستان پرتشدد ریاست میں دوبارہ تبدیل ہوجائے گا اور افغانستان عالمی دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا۔ نیٹو افغانستان کو عالمی دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :