ڈسکہ،ٹائی راڈ کھلنے سے سواریوں سے بھرا ڈالہ کھائی میں گرگیا ،15سے زائد مسا فر زخمی

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:42

ڈسکہ ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ٹائی راڈ کھلنے سے سواریوں سے بھرا ڈالہ کھائی میں گرگیا ،15سے زائد مسا فر زخمی ہو گئے، تف صیل کے مطا بق سواریوں سے بھرا ڈالہ ستراہ سے ڈسکہ آرہا تھا کہ موضع لوڑھکی کے قریب اس کا ٹائی راڈ کھل گیا جس سے وہ نہر بی آر بی کی دوسری جانب کھائی میں جاگرا جس سے خواتین اور بچوں سمیت15سے زائد افرادنذیراں بی بی سکنہ ہچڑ، پروین بی بی سکنہ ڈھولیوالی، فیضان سکنہ ستراہ، سعید سکنہ ستراہ، ساجدہ سکنہ ڈھولیوالی اسلم سکنہ گوپی پور ودیگر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پرریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے معمولی زخمیوں کو طبی امداد اور مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا جبکہ شدید زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا جہاں سے تشویشناک حالت میں60سالہ پروین بی بی سکنہ ڈھولیوالی اور 45سالہ نزیراں بی بی سکنہ ہچڑکو گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا

متعلقہ عنوان :