غیر حاضر خاصہ دار و لیوی فورس کے اہلکاروں کو حاضری کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:30

خیبراجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی نے ڈیوٹی سے غیر حاضر خاصہ دار و لیوی فورس کے اہلکاروں کو حاضری کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنی جگہ حاضری نہیں کی تو انہیں ملازمت سے برخاست کرکے ان کی جگہ نئے افراد کو بھرتی کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن(ر) خالد محمود کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے میں خاصہ ڈار و لیوی فورسز کے تمام اہلکاروں کو جو بیرون ملک ملازمت پر ہیں یا اپنے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں اور ان کی جگہ پرائیویٹ افراد ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ تین دن کے اندر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہو جائیں اور عوضی خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو واپس اپنے گھروں کو بھیج دیں اس سلسلے تما م اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹوں کو مراسلہ ارسال کرکے ڈیوٹی نہ دینے والے خاصہ دار و لیوی فورس کے اہلکاروں کے کوائف طلب کر لئے گئے ہیں جبکہ برخاستگی کے فیصلے کیلئے قانونی ماہرین سے رائے بھی طلب کر لی گئی ہے تاکہ برخاستگی کے بعدبرخاست ہونے والے اہلکاراگر عدالتی سہارا لینا چاہیں تو پولیٹکل انتظامیہ کا موقف مضبوط ہو