وزیراعلی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ،خادم پنجاب اجالا پروگرام پر عملدرآمد کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

خادم پنجاب اجالا پروگرام کے تحت 20ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، شہباز شریف پہلے مرحلے میںجنوبی پنجاب کے 10 ہزار 861 سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کیا جائے گا پنجاب حکومت کے دیگر منصوبو ںکی طرح یہ پروگرام بھی معیار اور شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا، وزیر اعلی پنجاب کا اجلاس سے خطاب

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:28

وزیراعلی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ،خادم پنجاب اجالا پروگرام پر عملدرآمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ’’خادم پنجاب اجالا پروگرام‘‘ پر عملدرآمد کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’خادم پنجاب اجالا پروگرام‘‘ کے تحت صوبے کے دور دراز علاقوں کے 20ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے اورپہلے مرحلے میں پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہاہے جس کے تحت جنوبی پنجاب کے 10ہزار 861سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو بہتر سے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اوراسی مقصد کے پیش نظر سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے -انہوں نے کہاکہ ’’خادم پنجاب اجالا پروگرام‘‘ طلبا و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگااور اس پروگرام کو برق رفتاری سے آگے بڑھاناہی-پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح یہ پروگرام بھی معیار اور شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگااورمنصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا- پروگرام پر عملدرآمد کے لئے بینچ مارک طے ہوگئے ہیںاور اب ان پر تیزی سے عملدرآمد کرنا ہوگا-مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز توانائی، صنعت، مواصلات و تعمیرات، خزانہ، اطلاعات، ماہرین اور کنسلٹنٹس نے اجلاس میں شرکت کی -صوبائی وزیر رانا مشہود احمد اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کمشنر آفس بہاولپور سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ جرمن ماہر گریون ڈریسمین جرمنی سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے - وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گریون ڈریسمین سے جرمن زبان میں روانی سے گفتگو کی -

متعلقہ عنوان :