وزیراعلیٰ کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں خاتون کے آپریشن کی ویڈیو بنانے کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے،شہبازشریف

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:28

وزیراعلیٰ کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں خاتون کے آپریشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں خاتون کے آپریشن کی ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔