امریکی دورے پر ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے لیکن سو فیصد تحفظات دور نہیں کر سکے، خواجہ محمد آصف

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:12

امریکی دورے پر ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے لیکن سو فیصد تحفظات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی دورے پر ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے لیکن سو فیصد تحفظات دور نہیں کر سکے۔ امریکہ کو واضح کیا ہے کہ وہ اپنی 15 سالہ ناکامی پاکستان کے کھاتے میں نہ ڈالے کسی کو بھی سچے پاکستانی یا محب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں ہے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان اس پر متفق ہیں کہ مسائل کے حل بات چیت سے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہیں افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر بھی تحفظات ہیں امریکہ کو واضح کیا کہ ضرب عزب کے تحت ملک سے دہشت گردوں کو بھگایا ہے اور مزید کارروائیاں کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پنے گھر کو دیکھنے کی بات غلط تھی تو پھر یہ ضرب عزت نیشنل ایکشن پلان کیا تھے۔ پوری دنیا کو دہشت گردی کے حوالے سے قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا ہندوستان کو بھی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا امریکہ کے تحفظات دور نہیں کر سکتے لیکن اس کے تحفظات دور کرنے کی کوشش ضرور کی ہے۔

متعلقہ عنوان :