وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کل احتساب عدالت میں پیشی کے لیے سیکورٹی پلان تیار۔

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:54

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کل احتساب عدالت میں پیشی کے لیے سیکورٹی پلان ..
اسلام آباد:(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی کل احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل اسحاق ڈار کی پیشی کے دوران احتساب عدالت کے اطراف میں 200 اہلکار تعینات ہونگے جبکہ شہر بھر میں پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہونگے۔ وزیرخزانہ کی پیشی کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو اندر جانے کی اجازت ہوگی لیکن پارٹی ورکرز کو احتساب عدالت کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :