ٹرانسپورٹر عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے لگ گئے،کرایہ میں یک دم اضافہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:11

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) زیارت ،ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی صلح نے مسافروں کی جیبوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کردیا عوام نے حکام سے ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے اور کہا ہے کہ وہ زیارت ٹو کوئٹہ کرایہ ایک دم 80 روپے کا اضافہ کرکے 200کر نے کا نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق زیارت کوئٹہ مین روڈ پر چلنے والی دو ٹرانسپورت کمپنیوں کے درمیان گزشتہ سال تنازعہ چلا آرہا تھا جس کی وجہ سے غریب عوام درمیان میں پھنس کر رہ گئے تھے ۔

گاڑیا ں نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان زیارت اپنی گاڑیوں یا من مانے کراے کی گاڑیوں میں سفر پر مجبور تھے ۔دو ٹرانسپورٹ کمپنیوںکے درمیان چلے والے تنازعے کی وجہ سے غریبوں عوام کو اس دوران سخت اذیت و مشکلات کا سامنا درپیش رہا ۔ لیکن کچھ دن پہلے جب ان دو کمپنیوں کے درمیان صلح ہو ا تو دونوں کمپنیوں نے ایک دم کرائے نصف سے ذیادہ بڑھا دئیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ صلح سے پہلے زیارت سے کوئٹہ تک کا کرایہ 120سے 130 روپے کرایہ مقرر تھا لیکن اب اچانک صلح کے بعد اس ضد میں غریب عوام آگئے جن سے اب 200روپے فی کس کرایہ وصول کیا جا رہا ہے ۔

ایسالگ رہا ہے جیسا تنازعے کے دوران رکنے والی گاڑیوں کا کرایہ اب غریب عوام سے وصول کررہے ہیں اور وہ سارا بوجھ غریب عوام کی جیبوں سے ہلکا کیا جا رہا ہے ۔اہلیان زیارت نے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ ، کمشنرسبی ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر زیارت اور اسسٹنٹ کمشنر زیارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک دم کرایہ میں 80 روپے کا اضافہ بہت بڑا ظلم ہے اس کے خلاف ایکشن لے کر عوام کو ریلف فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :