کوہلو میں صحافیوں پر پولیس تشدد ،موبائل فونز اور موٹرسائیکل ضبط کرنیکی شدید مذمت کرتے ہیں، خیال محمد دُمڑ

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:10

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) کوہلو میں صحافیوں پر پولیس تشدد ،موبائل فونز اور موٹرسائیکل ضبط کرنیکی شدید مذمت کرتے ہیں ۔یہ آزادی صحافت پر قدغن ہے۔

(جاری ہے)

سنجاوی پریس کلب اور پاکستان گروپ آف جرنلسٹ کے ضلعی صدر خیال محمد دُمڑ،سید محمد دُمڑ ،عالم الدین ترین ،نور اللہ دُمڑ ،نیاز محمد دُمڑ، محمدایاز،علاؤالدین ترین ،علی محمد دُمڑ ،محمد موسیٰ دُمڑ ،نے کہا ہے کہ کوہلو کے صحافیوں پر پولیس تشدد ،پریس کلب کی بندش،موبائل فونز اور موٹرسائیکل ضبط کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،کوہلو میں پولیس اہلکار صحافیوں کو بزور طاقت کوریج سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ سنجاوی پریس کلب کے صحافی کوہلو صحافی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی ہیں کہ کوہلو میں صحافیوں پر پولیس اہلکاروں کی تشدد کا فوری طور پر ایکشن لیں اور ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کریں۔

متعلقہ عنوان :