کراچی میں چھرا مار کے بعد خواتین کیخلاف پنجہ مار گروپ بھی متحرک ہوگیا

muhammad ali محمد علی بدھ 11 اکتوبر 2017 19:43

کراچی میں چھرا مار کے بعد خواتین کیخلاف پنجہ مار گروپ بھی متحرک ہوگیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) کراچی میں چھرا مار کے بعد خواتین کیخلاف پنجہ مار گروپ بھی متحرک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کچھ روز سے خواتین پر ہونے والے چھری حملوں کے باعث شہر میں خواتین شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ ابھی پولیس چھری مار گروپ کو گرفتار نہیں کر پائی تھی کہ اب کراچی میں خواتین کیخلاف پنجہ مار گروپ بھی متحرک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایک گھریلو ملازمہ پر گھر جاتے ہوئے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے خاتون پر پنجے سے حملہ کیا۔ حملے میں خاتون کے چہرے اور گردن پر زخم آئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ پولیس نے اب اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب خواتین پر اس نئی طرز کے حملے شروع نہ ہو جائیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :