ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھانا ایف بی آر کی اولین ترجیح ہے ،چیئر مین ایف بی آر

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:00

ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھانا ایف بی آر کی اولین ترجیح ہے ،چیئر مین ایف ..
راولپنڈی۔ 11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئر مین طارق محمود پاشا نے کہاہے کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھانا ایف بی آر کی اولین ترجیح ہے ،ا یف بی آر بزنس کمیونٹی کے ساتھ پارٹنرشپ پر یقین رکھتا ہے ،ٹیکسوں کی وصولی اور قوانین میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں صدر راولپنڈی چیمبر زاہد لطیف خان، نائب صدر خالد فاروق قاضی ، گروپ لیڈر سہیل الطاف اور سابق صدر اسد مشہدی شامل تھے، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر نے کہا کہ میں نے کہاکہ ہم کاروباری برادری کے ساتھ ویسا ہی مضبوط رشتہ استوار کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدرزاہد لطیف خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت موجودہ ٹیکس کنندگان پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرے اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے تاجر برادری ٹیکسوں کے خلاف نہیں ہے، تاہم ٹیکس وصولی کے نا م پر انہیں حراساں نہ کیا جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تاجربرادری کو ایسی مراعات دی جائیں جن کو دیکھ کر لوگ رضاکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ میں آئیں اور فائلر بنیں۔