شیخوپورہ میں چائلڈ سیفٹی سیل کا افتتاح کر دیا گیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:00

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ضلع شیخوپورہ میں چائلڈ سیفٹی سیل کا افتتاح ریجنل پولیس آفیسر ریجن شیخوپورہ ذوالفقار حمید نے اپنے دست مبارک سے کردیا یہ سیل پنجاب میں پولیس کا اپنی نوعیت کا پہلا سیل ہے جس کا مقصد بچوں کے کیسسز کی نگرانی کرنا پچھلے پانچ سالوں میں بچوں سے متعلقہ ابھی تک 607کیسسز ڈسٹرکٹ شیخوپور ہ میں درج ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور تقریبا ڈبل کیسسز ایسے ہیں جو چوہدری یا رشتہ داری نظام کی وجہ سے تھانہ میں درج رجسٹر نہ ہوئے ہیں،اس سیل کا اصل مقصد بچوں کے متعلقہ مقدمات کے درج ہونے سے لے کر اُس ملزم کی سزا تک نگرانی کرنا ہے،یہ سیل دو شفٹوں میں کام کرے گا جس میں میل اور فی میل سٹاف دونوں موجود ہوں گے ،ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقارحمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شیخوپورہ کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ پاکستان میں یہ پہلا چائلڈ سیفٹی سیل کا قیام پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیا ہے جس کے ایس او پی ایز تشکیل دیئے جاینگے،پولیس کا کام کمزور اور ضرورت مند لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے ،جو لوگ کمزور قانون کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں ہماری اولین ترجیح لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے ،ہمارا یہ زمہ داری میں شامل ہے کہ جو طاقت ہمیں قانون نے دی ہے اس میں رہتے ہوئے ان کمزور لوگوں کا سہارا بنے جن کو ہماری ضرورت ہے ،مجھ کو دو طرح لوگ پسند ہے جو ایمانداری اور محنت کے داعی ہیں ،اور میں چاہتاہوں کہ ایمانداری اور محنت کے زینوں پر چڑھتے ہوئے ہم لوگوں کی مسیحائی کریں،یہ صرف ہماری ہی ذمہ داری نہیں ہے کہ ہم معاشرتی برائیوں کا اکیلے خاتمہ کریںبلکہ ہر پڑھے لکھے شہری کو چاہیے کہ وہ پولیس کے لیے راستوں کو ہموار کریں تاکہ ہم برائی کوجڑھ سے اکھاڑ سکیں،انہوں نے کہا کہ مدرسوں اورسکولوں سے حاصل کی جانے والی تعلیم ساری زندگی ساتھ چلتی ہے ،معاشرتی برائیوں اورجرائم کا قلع قمع کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،مجرم صر ف پولیس کے لیے ہی نہیں بلکہ معاشرئے کے لیے بھی مجرم ہوتا ہے ہم کو ان بچوں کے لیے آنے والا مستقبل تیار کرنا ہے جنہوں نے اس معاشرئے میں زندگی گزارنی ہے ،انہوں نے کہا کہ کرائم اورجرائم کے خاتمہ کے لیے جتنی بھی سختی کی جائے وہ کم ہے ،پولیس نے ہمیشہ معاشرئے کے تعائون سے امن وعامہ کی صورتحال پر دسترس حاصل کی ہے ،چائلڈ سیفٹی سیل کا جوپودا لگایا گیا ہے کل کو یہ تناور درخت بنے گا،اس موقعہ پران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ارقم طارق، ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک، ایڈیشنل ایس پی شہباز الہی،ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز، مقامی سکول و کالجز کے پرنسپلز ، اسسٹنٹ سپرینڈنٹ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیر بیوروپنجاب رائو خلیل احمد، ساحل این جی او سے عدنان خان، آغوش این جی اوز، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ ،صحافی برادری اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔