شیخوپورہ،نواحی گائوں بھولا چک کے سابق کونسلر کا قاتل گرفتار

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:00

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) نواحی گائوں بھولا چک کے سابق کونسلر ملک انور کو قتل کرکے روپوش ہونے والے مبینہ ملزم کو مانانوالہ پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتارکرکے اس سے جعلی قومی شناختی کارڈ برآمد کرکے کاروائی شروع کردی بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ اورانا محمد اکرم کو ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خان ورک کی جانب سے سابق کونسلر قتل کیس کے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا کہ فیصل عرف گولی مار کو گرفتار کیا جائے کرائم فائیٹر ایس ایچ او مانانوالہ رانا اکرم نے پولیس پارٹی کی مدد سے مختلف علاقوں میں کریک ڈائونز کرتے ہوئے ملزم کو ایک گھر سے برآمد کرلیا جو جعلی قومی شناختی کارڈ کی مدد سے رہائش پذیر تھا ،قتل کے ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خان ورک نے ایس ایچ او مانانوالہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :