زراعت کے لئے پانی کی کمی کے مسئلے پر توجہ دی جائے، سینیٹر محسن لغاری

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) سینیٹر محسن لغاری نے کہا ہے کہ زراعت کے لئے پانی کی کمی کے مسئلے پر توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر محسن لغاری نے کہا کہ ربیع کی فصل کے لئے پانی کی شدید کمی ہو گی، پنجاب اور سندھ کو یہ کمی برداشت کرنا ہو گی، ایک ہفتے کے لئے تربیلا ڈیم میں دوفٹ روزانہ کے حساب سے پانی کم ہو رہا ہے اس سے پانی کی 20 فیصد کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :