ٹی وی اشتہاروں کے ذریعے بچوں کے اخلاق خراب ہو رہے ہیں اس کو روکا جائے،سینیٹر نہال ہاشمی

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:56

ٹی وی اشتہاروں کے ذریعے بچوں کے اخلاق خراب ہو رہے ہیں اس کو روکا جائے،سینیٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ٹی وی اشتہاروں کے ذریعے بچوں کے اخلاق خراب ہو رہے ہیں اس کو روکا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ ٹی اشتہاروں میں بھارتی فنکار نامناسب لباس میں دکھائے جاتے ہیں، اس پر کارروائی ہونی چاہیے، بچوں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ٹی وی پر جو کچھ دیکھتے ہیں بچے اس کا اثر لیتے ہیں۔ سیاستدان ایک دوسرے کا منہ کالا کر رہے ہیں، ہم اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔