قائداعظم یونیورسٹی کے طلباء کی طرف سے ہڑتال کے معاملے کا نوٹس لیا جائے،چیئرمین سینیٹ کی حکومت کو ہدایت

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:55

قائداعظم یونیورسٹی کے طلباء کی طرف سے ہڑتال کے معاملے کا نوٹس لیا جائے،چیئرمین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے طلباء کی طرف سے ہڑتال کے معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کئی دن سے بند ہے، طلباء ہڑتال پر ہیں، ان سے مذاکرات کئے جائیں تاکہ طلباء کے جائز مطالبات پورے ہو سکیں اور ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔ چیئرمین نے قائد ایوان کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو دیکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :