آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے کی پارلیمان کی کمیٹی کے ذریعے بند کمرے میں ..
تازہ ترین : 1
آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے کی پارلیمان کی کمیٹی کے ذریعے بند ..

آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے کی پارلیمان کی کمیٹی کے ذریعے بند کمرے میں تحقیق ہونی چاہیے، سینیٹر اعتزاز احسن

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے کی پارلیمان کی کمیٹی کے ذریعے بند کمرے میں تحقیق ہونی چاہیے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سینٹ کے دو ارکان جاوید عباسی اور سینیٹر ڈھانڈلا پر بھی آئی بی کے خط میں کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام ہے اگرچہ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ خط جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ خط واقعی آئی بی کا ہوتا تو حکومت نے اسے تسلیم نہیں کرنا تھا، جن 37 ارکان پارلیمان کے نام اس خط میں ہیں ان کی تحقیق بند کمرے میں کمیٹی کے ذریعے ہونی چاہیے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 20:54:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں