مذہب اورقوم پرست گٹھ جوڑ نے بلوچستان کو پسماندگی اور مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،ڈاکٹر نور بلوچ

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:34

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف پنجگور کے صدر ڈاکٹر نور بلوچ نے کہا کہ مذہب پرست اورقوم پرست گٹھ جوڑ نے بلوچستان کو پسماندگی اور مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن اور کرپٹ سیاست دانوں کے خلاف عملی سطح پر جہدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ مذہب پرست اور قوم پرستوں کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہورہی ہے پنجگور کو جتنا نقصان ان دو سوچ رکھنے والوں نے پہنچایا ہے اس کی مثالی کسی بھی دور میں نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ پنجگور سے جمعیت مسلم لیگ بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی باریاں لے چکے ہیں مگر عوام کے لیے کوئی خوشحالی کے سوغات لے کر نہیں ایا بلکہ عوام کے حصے میں پریشانی بے روزگاری لے کر ائے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں اکر لوگوں کو روزگار تعلیم اور صحت کی سہولتیں مہیا کرائے گی انہوں نے کہا کہ بہت جلد کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کرکے ان کو 62 اور 63 کے تحت ہمیشہ کے لیے نااہل کرایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :