پنجگور انجمن تاجران کمیٹی کے نمائندوں کی بنکوں کی انتظامیہ سے ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:34

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) پنجگور انجمن تاجران کمیٹی کے نمائندوں کی پنجگور کے بنکوں کی انتظامیہ سے ملاقات درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کمیٹی پنجگور کے نمائندوں نے کمیٹی کے صدر عبدالمالک اور عطاء محمد کی سرکردگی میں پنجگور کے مالیاتی اداروں کے انتظامیہ سے ملاقات کیا اور مقامی بنکوں میں درپش مسائل سے انھیں اگاہ کیا اس دوران نیشنل بنک کے منیجر محی الدین بلوچ نے تاجر برادری اور مالیاتی اداروں کے درمیاں پیدا شدہ غلط فہمیوں کو دور کرانے میں اہم کردار ادا کیا مالیاتی اداروں کے سربراہاں نے کہا کہ ہم یہاں لوگوں کی خدمت کے لیے بھیٹے ہیں تاجربرادری کے جائز مسائل کو ہم نے ہمیشہ حل کرنے کی حتی الواسع کوشش کی ہے اور چھوٹے بڑے نوٹوں کا کوئی ایشو نہیں ہے اور بجلی اور ٹیلی فون کے بلز بھی بنکوں میں جمع ہورہے ہیں بعدازاں تاجر برادری نے نیشنل بنک کے منیجر کی طرف سے تاجر برادری اور مالیاتی اداروں کے درمیان ثالثی کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔