ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون زید حامد نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، جو کچھ وہ نادانستگی میں ہوا: وزیر قانون کی وضاحت

muhammad ali محمد علی بدھ 11 اکتوبر 2017 19:11

ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون زید حامد نے اپنی غلطی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون زید حامد نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیے جانے کے بعد وزیر قانون زید حامد کی اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے دوران زید حامد نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ جو کچھ وہ نادانستگی میں ہوا۔ قانون میں ترمیم کے حوالے سے جو کچھ ہوا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ غلطی کا احساس ہونے پر غلطی فوری درست کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :