صدر مملکت آرٹیکل 45 کا استعمال کرکے نواز شریف کو جیل جانے سے بچا سکتے ہیں: فواد چوہدری
تازہ ترین : 1
صدر مملکت آرٹیکل 45 کا استعمال کرکے نواز شریف کو جیل جانے سے بچا سکتے ..

صدر مملکت آرٹیکل 45 کا استعمال کرکے نواز شریف کو جیل جانے سے بچا سکتے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آرٹیکل 45 کا استعمال کرکے نواز شریف کو جیل جانے سے بچ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو جیل جانے سے بچا سکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین آرٹیکل 45 کے تحت اپنے اختیارات استعمال  کرتے ہوئے کسی بھی شخص کی جیل کی سزا ختم کر سکتے ہیں۔ نواز شریف کو بھی اگر جیل کی سزا ہوتی ہے تو ن لیگ اس آپشن کو استعمال کر سکتی ہے۔ جیل کی سزا کی صورت میں صدر مملکت نواز شریف کو آرٹیکل 45 کے تحت اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے جیل جانے سے بچا لیں گے۔ تاہم اس کے باوجود نواز شریف کی نااہلی کی سزا کسی صورت ختم نہیں کی جا سگے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 19:05:46

اپنی رائے کا اظہار کریں