پہلی سائوتھ افریقہ ٹی ٹونٹی گلوبل لیگ آئندہ برس نومبر تک ملتوی

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:48

پہلی سائوتھ افریقہ ٹی ٹونٹی گلوبل لیگ آئندہ برس نومبر تک ملتوی
جوہانسبرگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ (سی ایس ای) نے آئندہ ماہ شیڈول پہلی سائوتھ افریقہ ٹی ٹونٹی گلوبل لیگ کو آئندہ برس نومبر تک ملتوی کر دیا۔ کرکٹ سائوتھ افریقہ اور ٹی ٹونٹی گلوبل لیگ بورڈ اجلاس میں مشترکہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ طے شدہ شیڈول کے تحت یہ لیگ آئندہ ماہ 3 نومبر سے شروع ہونی تھی اور اس کیلئے 144 مقامی اور غیرملکی کھلاڑیوں نے معاہدے بھی کر لئے تھے۔

(جاری ہے)

سائوتھ افریقہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے فیصلے پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایونٹ کے ملتوی ہونے کی آزادانہ تحقیقات اور متاثرہ کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ سی ایس اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر تھابنگ موروئے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے لئے یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا تاہم تمام سٹیک ہولڈرز اور فرنچائز کے مالکان کی مشاورت کے بعد ہم نے لیگ کے وسیع مفاد میں یہ اقدام اٹھایا اور آئندہ برس یہ لیگ بھرپور انداز سے منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :