اسلام آباد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ (SIU) کی کاروائی

بہارہ کہو کے علا قے محلہ چوہدریاں سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا گرفتار، قبضہ سے 3کلو 10گرام چرس برآمد ایک اور کا رروائی کے دوران سی آئی اے پولیس ٹیم نے مو با ئل فون چوری میں ملو ث ملزم کو گرفتارکرلیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:42

اسلام آباد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ (SIU) کی کاروائی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) ذیشان حیدر نے منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد اعظم ، اے ایس آئی اشفاق میمن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے کار سرکار میں بھر پور دلچسپی ،بہترین کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے علاقہ تھانہ بہارہ کہو کے ایریا محلہ چوہدریاں سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے ملزم محمد جاوید ولد ولی محمد قوم آفریدی سکنہ برکم برخیل تحصیل باڑہ ضلع خیبر ایجنسی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 03کلو 10گرام چرس برآمد کر لی، گرفتارملزم کے خلاف ذیل مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

(جاری ہے)

مقدمہ نمبر393مورخہ10-10-17بجرم9-Cنارکوٹیکس تھانہ بہارہ کہو، مزید تفتیش جا ری ہے ،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایک کا رروائی کے دوران سی آئی اے پولیس کے حیدر علی شاہ اے ایس آئی نے مو با ئل فون چوری میں ملوث ملزم شفاقت کو گرفتار کرکے اس سے 30ہزارروپے ما لیت کا مو با ئل فون برآمد کرلیا اور ملزم کے خلاف تھا نہ کر اچی کمپنی میں مقدمہ نمبر 253/17مورخہ10-10-2017بجر م 379/411ت پ درج کر لیا ، مزید تفتیش جا ری ہے ، ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل پر اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :