بلاتفریق صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر مخلصانہ طور پر اقدامات کررہے ہیں، حافظ حفیظ الرحمن

پولیس کو مثالی فورس بنایا گیا ہے ہر قسم کا سیاسی دبائو سے آزاد کیا گیا ہے، امن وامان کو بہتر بنانے میں پولیس فورس کا کردار قابل تحسین ہے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:39

بلاتفریق صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر ..
گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بلاتفریق صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر مخلصانہ طور پر اقدامات کررہے ہیں۔ ترقی کے ذریعے بیروزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے عملی جامہ پہنانے کیلئے میگا پروجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔

وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پالیسی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بھی ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی فراہم کئے جاسکے۔ ہم سب نے مل کر امن، بھائی چارگی کے ماحول کو قائم و دائم رکھنا ہے۔ مثبت تجاویز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ عوامی نوعیت کے اجتماعی کاموں اور امن و امان کو قائم کیا ہے ترقیاتی بجٹ کو 8 ارب سے بڑھا کر18 ارب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداروں میں اصلاحات متعارف کرائے گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کا ماحول حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے قائم ہوا ہے جس میں علمائے کرام کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔پولیس کو مثالی فورس بنایا گیا ہے ہر قسم کا سیاسی دبائو سے آزاد کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جس نے اپنا 100فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا۔ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ادارے تباہی کے دہانے پرپہنچ چکے ہیں۔ ہماری حکومت نے اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی اداروں کے استعداد کار میں اضافہ کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ 3ارب کی خطیر رقم سے ایس پی یو کی قیام کی منظوری وفاقی حکومت سے مل گئی ہے امن وامان کو بہتر بنانے میں پولیس فورس کا کردار قابل تحسین ہے بلاتفریق قانون کی بالادستی یقینی بنایا ہے ماضی میں گلگت کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے مہینوں تک کرفیو اور بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا ہماری حکومت نے جرائم پرقابو پانے اورامن وامان کو یقینی بنانے کیلئے مختصر مدت میں سیف سٹی منصوبے کو عملی جامعہ پہنایا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ سیوریج سسٹم کے فیزIپر دستمبر تک کام شروع کیا جائے گا اس منصوبے کی کامیابی کیلئے عوام کا تعاون درکارہوگا۔ ایل پی جی ایئر مکس منصوبے پر عملی کام کا آغاز ہوا ہے پہلے مرحلے میں ٹائون ایریاز کو ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کے ذریعے گیس فراہم کی جائے گی۔ نگرل بائی پاس کی تعمیر و توسیع پر کام جاری ہے دریا کے ساتھ بائی پاس تعمیر کرنے کیلئے فزیبلٹی تیار کی جارہی ہے۔

سابق دورحکومت میں صوبے کا اپنا اکاونٹ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے تمام محصولات وفاقی حکومت کے اکاونٹ میں چلے جاتے تھے صوبے میں مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے فوری بعد صوبے کا اپنا اکاونٹ کھولا گیا اب صوبے کے تمام محصولات صوبے کے اپنے اکاونٹ میں جمع ہوتے ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ صوبے میں مسلم لیگ ن کے حکومت سے قبل صوبے کی کل آمدن 26 لاکھ تک جس کو بڑھا کر آئندہ مالی سال سوا ارب کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

ایف پی ایس سی کے ذریعے پہلی مرتبہ 11 سو آسامیوں پربھرتیاں عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ سابق دورحکومت میں ایف پی ایس کو تالے لگائے گئے اورمیرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی۔ این ٹی ایس کے تحت میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لائی گئی سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں 365میں سے صرف65دن گلگت میں گزارے۔ سکردو میں اپنے گھر ہی کرایہ لیتے رہے اوراسلام آباد میں کرایے پر سرکاری بنگلہ لے کر سرکاری خزانے سے کرایہ ادا کرتے رہے۔

ہم نے ان تمام تعیشات کا خاتمہ کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کا آغاز وزیر اعلیٰ ہاوس سے کیا ہم نے اقتدار میں آکر سابقہ حکمرانوں کی طرح اپنی جائیدادیں نہیں بنائی ہیں۔ صوبے کے ترقیاتی بجٹ کو 8ارب سے بڑھا کر18 ارب کیا گیا ہے صوبے میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے گلگت بلتستان کا پہلا کینسر ہسپتال اور کارڈک ہسپتال تعمیر کیا جارہاہے۔

گلگت چترال ایکسپریس وے کو سی پیک منصوبے میں شامل کیا گیاہے۔33 ارب کی لاگت سے سکردو روڈ تعمیر کیا جارہاہے۔100 ارب شاہراہ قراقرم کی تعمیر و توسیع پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے بلنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہاہے سمارٹ میٹرز اور سمارٹ کیبل کا نظام متعارف کرایا جارہاہے جس کا آغاز کنوداس سے کیا جارہا ہے اس منصوبے کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔

گلگت کے کوہلوں کی صفائی کیلئے جامعہ پلان بنایا گیا ہے دو چھوٹے ایکسویٹرز کی خریداری عمل میں لائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت کے عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ عوام کسی بھی جگہ ناانصافی ،زیادتی اور کرپشن کی نشاندہی کریں گے تو بروقت ایکشن لیا جائے گا۔

کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں صوبے میں اینٹی کرپشن کا ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ منشیات اور کرپشن کی روک تھام ہماری ترجیح ہے جس کیلئے عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ لینڈ ریفام کمیشن بنایا گیا ہے جو 6ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی صوبے کے زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکرنے کیلئے کام کیاجارہاہے۔ بلتستان میں چھومک پل تعمیر کیا جارہاہے جس سے ایک نیا شہر آباد ہوگا۔

بنجر زمینوں کی آباد کاری کیلئے ایفاد پروجیکٹ کے تحت کام کیاجا رہاہے۔عمائدین شہر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ترقیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے اقدامات کی وجہ سے گلگت شہر اور صوبے میں نمایاں مثبت تبدیلی آئی ہے صوبے میں مثالی امن قائم ہواہے جس پر گلگت بلتستان کے عوام وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عمائدین گلگت شہر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی دن رات کوششوں کی وجہ سے شہر میں صفائی کا بہتر نظام متعارف ہوا ہے، ہسپتالوں کی حالت بہتر ہوئی ہے مریضوں کو ہسپتالوں میں ادویات میسرآرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :