غذائی قلت کی روک تھام کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے،نیوٹریشن پروگرام کے تحت پانچ سال سے کمر عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو غذائی خوراک دی جاتی ہے،ڈپٹی کمشنر خاران

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:39

خاران۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ غذائی قلت کے روک تھام کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے جس طرح نیوٹریشن پروگرام کے تحت پانچ سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو غذائی خوراک دی جاتی ہے جس سے ان کے صحت میں بہتری آسکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام ایک روزہ سمینار سے خطاب کے دوران کیا،سمینار سے ڈی ایس ایم عبدالغنی ساسولی،نیوٹریشن آفیسر احترام الحق کبدانی،ڈاکٹر قاضی محمد یوسف ،مولانا محمد قاسم چستی ،ایگزیکٹو آفسیر نوراحمد کبدانی،شبیر نے بھی خطاب کیا،ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے سمینارسے لوگوں میں شعو رآگاہی دلانا ہے نیوٹریشن پروگرام کا مقصد یہی ہے کہ وہ بلوچستان کے دودراز علاقوں میں جاکر ایسے غذائی قلت سے متاثرہ ماںا ور بچوں کو علاج معالجہ اور خوراک فراہم کرسکیں،اس لیے ضروری ہے کہ صاف پانی،خوارک آکسیجن مل سکیں،انہوں نے کہا کہ خاران میں ایسے متاثرہ ماں اور بچے ہیں اس لیے محکمہ صحت اور نیوٹریشن کے ادارے اس طرف خصوصی توجہ دے اور لوگوں کو شعور آگاہی دلانے کے لیے ایسے پروگرام کا انعقاد لازمی ہیں اس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی شمولیت ضروری ہے اور سول انتظامیہ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :