Live Updates

لاہور میں گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اتار لی گئیں

muhammad ali محمد علی بدھ 11 اکتوبر 2017 18:56

لاہور میں گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی کی غیر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) لاہور میں گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اتار لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی کو ڈیفنس کے علاقے میں روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

ابرار الحق کو گاڑی کی غیر قانونی نمبر پلیٹس کے باعث روکا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے ابرار الحق کو نئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس لگانے کی تلقین کرتے ہوئے ان کے ہمراہ سیلفیاں بھی لیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں غیر قانونی غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عوام کو تلقین کی جا رہی ہے کہ جلد سے جلد کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس حاصل کرکے لگوا لی جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات