لنڈیکوتل ،خاصہ دارفورس نے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ملزمان گرفتار

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:37

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر خا صہ دارفورس نے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر افغان باشندوں سے 15کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس بر آمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پرخاصہ دارفورس نے افغانستان سے پاکستان کوچرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کرنقیب اللہ ولد ظا ہر اللہ اورگل آغا ولد قیس ثمر خیل سکنہ افغانستان سے چھوٹا فر نٹیر پو سٹ میں دوران تلا شی پندرہ کلو چرس برآمدکرکے دونوں ملزمان کو لنڈیکوتل حوالات میں بند کر ادئیے۔