جے یو آئی نے فاٹا یوتھ کنونشن میں بھر پورتیاری کیساتھ بھر پور شرکت کی تیاری مکمل کر لی ہے

مہمند ایجنسی کے تمام تحصیلوں سے ہزاروں کارکن مولانا محمد عارف حقانی کی قیادت میں پشاور پہنچیں گے

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:37

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) جے یو آئی نے فاٹا یوتھ کنونشن میں بھر پورتیاری کے ساتھ بھر پور شرکت کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ مہمند ایجنسی کے تمام تحصیلوں سے ہزاروں کارکن مولانا محمد عارف حقانی کی قیادت میں پشاور پہنچیں گے۔ اجلاس میں لائحہ عمل طے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی جمعیت علمائے اسلام کا 14 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں منعقدہ یوتھ کنونشن میں شرکت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز جامعہ دارالعلوم غلنئی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں پشاور کے منعقدہ یوتھ کنونشن میں زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے تحصیل اُمراء اور سیکرٹریز کو رابطوں اور نظم و ضبط کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور فاٹا امیر مفتی عبدالشکور کی کال پر مہمند ایجنسی کے تمام تحصیلوں سے ہزاروں کارکن اور جوان شرکت کر کے مہمند ایجنسی امیر مولانا محمد عارف حقانی کی قیادت میں پشاور پہنچیں گے۔ جہاں پر قائد ین نوجوانوں سے اہم خطاب کر کے ان کی رہنمائی کیلئے آئندہ لایحہ عمل پیش کرینگے۔ جو فاٹا کی خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :