پاک فوج وپولیٹیکل انتظامیہ علاقے کی خوشحالی وترقی کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیںبریگیڈئیر شہریار

بنوں ، شمالی وزیرستان امن، امان میں خلل ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا،پولیٹیکل انتظامیہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:37

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) شمالی وزیرستان امن، امان میں خلل ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگاپولیٹیکل انتظامیہ میرعلی میں معیاری تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات کیلئے کوشاں ہے میرزاعلی پبلک سکول کو گورنر ماڈل سکول کا درجہ دینے کے اعلان کو عملی جامع پہنائے ۔ بدھ کو شمالی وزیرستان گونر ماڈل سکول میرعلی میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین کے علائو اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عرفان الدین۔

تحصیلدار میرعلی حبیب الرحمن۔تحصیلدار شیوہ فاروق خان اور تحصیلدار سپین وام نعمت اللہ بھی موجود تھے۔اس تقریب کے مہمان حصوصی میرعلی 326بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر شہر یار اور بریگیڈیئر یونس تھے۔اس موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر شہریار نے کہا کہ کہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ علاقے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن علاقے میں امن، امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی قسم رعائت نہیں کی جائیگی۔ کیونکہ علاقہ کو پر امن بنانے کیلئے پاک فوج اور عوام نے لازاوال قربانیاں دی ہے۔ جس کو کسی صورت ضائع نہیں کیا جائیگا۔ مزید کہا کہ علاقے میں معیاری تعلیم کیلئے پاک فوج پولیٹیکل انتظامیہ کو ہر ممکن مدد دینے کوتیار ہے اس موقع پر اے پی اے میرعلی عرفان الدین نے کہا کہمیرعلی میں پولیٹیکل انتظامیہ اور پاک فوج نے معیاری تعلیم کو دہلیز پر پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کا أعاز کیا ہے کیونکہ جیسے ہی گور نر خیبر پختون خواہ نے میرزعلی پبلک سکول میرعلی کو گور نر ماڈل سکول کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔

تو ہم نے اس پر عملی اقدمات کا أعاز کیا۔ اس سکول میں ایک ماہ پہلے ایک بھی بچہ پڑھنے کیلئے موجود نہیں تھا لیکن پولیٹیکل انتظامیہ کے انتھک کوششوں سے ایک ماہ کے اندر اندر اج اس میں 330 بچے زیر تعلیم ہے جس میں 80حصوصی بچے بھی شامل ہیں۔اس موقع پر قبائلی عمائدین نے کہا کہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے ہمارے بچوں کو اپنے بچوں سے بھی زیادہ توجہ دیکر اپنے جیب کے اخراجات سے سکول کو فعال کر کے ایک مثبت قدم اٹھایا۔ لیکن گور نر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کو چاہئے کہ وہ اپنے اعلان کردہ گور نر ماڈل سکول کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کرکے وہ تمام مراعات اور پیکج کو یقینی بنائے جو دوسرے گور نر ماڈل سکول کو دیئے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :