چارسدہ، عقیدہ ختم نبوت قانون کو چھیڑنیوالے اپنی موت کو دعوت دے رہے ہیں،رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:36

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت قانون کو چھیڑنے والے اپنی موت کو دعوت دے رہے ہیں۔ جے یوآئی کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ میں ایسے قوانین اور ترامیم نہیں ہو سکتی۔ وہ بدھ کو یونین کونسل درگئی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ اور ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کلین سویپ کریگی اور انشاء اللہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی ۔

عقیدہ ختم نبوة قانون کو چھیڑنے والے اپنے سیاسی موت کے پر وانے پر خود دستخط کر رہے ہیں۔ علمائے کرام کے ہوتے ہوئے اسمبلی میں ایسے قوانین اور ترامیم نہیں ہو سکتی۔ قبل ازیں مولانا سید گوہر شاہ نے درگئی کیلئے نئے ٹرانسفارمروں ، فرش بندی ، سوئی گیس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر درگئی یونین کونسل کے امیر مفتی وصال ، مولانا ثناء اللہ ، مولانا الیاس اور حاجی دانشمند بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :