Live Updates

زرداری چور ،نواز شریف ڈاکو نکلے،آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہونگے، امیر مقام نے شانگلہ میں کونسی دودھ کی نہریں بہادیں جو عوام ان سے ترقی کی اس لگائیں،این فور میں پری پول ریگنگ کا نوٹس لیا جائے،ایم پی اے شوکت یوسف زئی

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) آصف علی زرداری چور جبکہ نواز شریف ڈاکو نکلے ہیں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے عمران خا ن آئندہ وزیر اعظم ہوں گے،امیر مقام نے شانگلہ میں کونسی دودھ اورشہید کی نہریں بہادیں جو پشاور کے عوام ان سے ترقی کی اس لگائیں،این اے فور الیکشن میں جیت ہماری ہوگی،ان خیالات کا اظہار شوکت یوسف زئی ایم پی اے نے آخون آباد میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سابق ناظم شوکت علی ،ڈسٹرکٹ ممبران ندیم اتما ن خیل ،ذاہد مہمند،قاری محمد حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں نے لوٹا ہے،اب دونوں ایک دوسرے کو بچانے کیلئے کندے دے رہی ہیں انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہارکیاکہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے مولانا فضل الرحمان زاتی مفادات کیلئے کرپشن کے چمپئن کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ امیر مقام نے شانگلہ تباہکیا لوگوں کو صاف پانی دینے کی بجائے پندرہ سال تک پلاسٹک کے پائپ دئے آج وہ این اے فور میں ٹرانسفارمر ز تقسیم کررہاہے کیا یہ کرپشن نہیں ،کیایہ پری پول ریگنگ نہیں اور اس پرالیکشن کمیشن کیوں خاموش ہی ،شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ہمارے ساتھ مقابلہ ترقیاتی کاموں میں کیا جائے لوگ خود فیصلہ کریں کہ پہلے پشاور کیا تھا اور اب کیا تبدیلی آئی ہے،اس موقع پر بڑی تعداد میں اے این پی اور مسلم لیگ ن سے درجنوں لوگ خاندانوں سمیت مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہوئے اورانہوں نے عمران خان ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اورایم پی اے شوکت یوسف زئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات